ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم، پی ٹی آئی ورکرز کا لاہور میں احتجاج

138

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے لاہور آتے ہی ناراض کھلاڑی بھی پیچھے آ گئے، ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر زمان پارک کے باہر ڈیرے ڈال دیے۔لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر شاہدرہ، منڈی بہاالدین، ننکانہ صاحب اور دیگر علاقوں کے ٹکٹوں سے محروم ناراض کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی زمان پارک پہنچے تو کارکنوں نے ان کی گاڑی کو روک لیا اور دیرینہ کارکنوں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا۔ملتان میں بھی کھلاڑیوں نے شاہ محمود قریشی کے گھر کا محاصرہ کیا اور دھرنا دیا۔ کارکنوں نے نعرہ بازی کی اور ٹکٹوں میں بندر بانٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔