آرمی میڈیکل کالج طلبہ کو بہترین طبی تعلیم فراہم کر رہا ہے، آرمی چیف

100

راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں 37ویں ایم بی بی ایس کانووکیشن کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب میں طلبہ اور ان کے والدین سمیت حاضر و ریٹائر فوجی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آرمی چیف نے کامیاب طلبہ و طالبات اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی میڈیکل کالج طلبہ کو بہترین طبی تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کامیاب طلبہ و طالبات میں اسناد اور میڈلز تقسیم کیے ۔کیپٹن محمد شعیب کو بہترین کیڈٹ کا گولڈ میڈل دیا گیا ، ڈاکٹر زنیرہ سعید نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ قمر جاوید باجوہ نے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے نیک خواہشات اور بہتر مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔