الیکشن کمیشن صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے، جماعت اسلامی راولپنڈی

103

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی، جنرل سیکرٹری ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ، نائب امرا راجا محمد جواد، محمد وقاص خان، امتیاز علی اسلم، چودھری، عطا ربانی سمیت دیگررہنما ؤں نے تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے جناح کنونشن سینٹرمیں صحافیوں پرتشددکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس واقعہ پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پیشہ ورانہ ذمے داریاں سرانجام دینے والے میڈیا کارکنان پرتشددکرنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جائے۔