وفاداریاں تبدیل کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے ‘شاہد خاقان

75

راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور دیگر جماعتوں کے لوگ اپنا ضمیر بیچ کر تحریک انصاف میں گئے، وفاداریاں بدلنے والے کبھی انتخابات میں کامیاب نہیں ہوں گے،یہ الیکشن ہے سرکس نہیں، فیصلے کا اختیار صرف عوام کو حاصل ہے،(ن)لیگ کو توڑنے کیلیے پرویز مشرف نے نیب بنائی تھی، جس دن قمر الاسلام کو ٹکٹ ملا اگلے ہی دن ان کو نیب نے گرفتار کرلیا، ہم سب نے نیب کے کیسز بھگتے ہیں، نیب کیسز میں کوئی سچائی نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت انتخابات کو شفاف بنائے، قمر الاسلام ہار بھی گئے تو بھی اخلاقی فتح ان کی ہی ہو گی، انکے خلاف نہ کوئی کیس ہے نہ ہی کوئی گواہ ہے ،زرداری نے پاکستان کو تباہ کیا، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کو ہمدردی کا ووٹ ملا۔