چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس

83

راولپنڈی (صباح نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی زیر صدارت اجلاس، وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیداوار کے اعلیٰ افسران اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمیٹی کو علاقائی سیکورٹی صورتحال، روایتی اور غیر روایتی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کے شرکا نے ملک کی اندرونی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج کے ساتھ ملکر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر
کے مطابق مسلح افواج سیکورٹی صورتحال سے مکمل با خبر ہیں۔ قومی سلامتی کو محفوظ بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کی شرکا نے تعریف کی اور پاک افغان تعلقات اور قیام امن کی کوششوں کو سراہا گیا۔ پاک افغان سرحد پر خاردار تار لگانے کے عمل کو بھی سراہا گیا۔