اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنیوالے نگراں وزرا کے نام جاری

106

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے نگراں وزرا کے نام جاری کر دیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 17 وزرا نے نوٹسز کے باوجود اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے 7 اور خیبر پختونخوا کے 5 نگراں وزرا نے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دیں، سندھ کے 3 اور بلوچستان کے 2 نگراں وزرا بھی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔پنجاب کے نگراں وزرامیں ظفر محمود، ڈاکٹر
جواد سجاد، شوکت جاوید، انجم نثار، سردار تنویر، نعمان کبیر اور چودھری فیصل شامل ہیں۔خیبر پختونخوا کے عبدالرؤف، ثنا اللہ، مقدس اللہ، راشد اور اسد اللہ نے بھی اثاثوں کی تفصیلات نہیں دیں۔ سندھ کے ڈاکٹر جنید شاہ، ڈاکٹر سعدیہ اور سائمن جان جبکہ بلوچستان کے عنایت اللہ کاسی اور خرم شہزاد نے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دیں۔