تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، سی پی او عباس احسن

116

راولپنڈی(اے پی پی) سٹی پولیس آفیسرعباس احسن نے کہا ہے کہ تاجر اپنے مسئلہ کے حل کے لئے کسی بھی وقت مجھ سے رجوع کر سکتے ہیں، تاجروں کی نشاندہی سے ہی شہر میں امن وامان قائم رکھنے میں مدد ملے گی، تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سی پی او دفتر میں راولپنڈی کی مرکزی انجمن تاجران کے صدر شاہد غفور پراچہ کی سربراہی میں تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔