پاکستان اور رومانیا کے درمیان مشترکہ فوجی کمیٹی کا اجلاس دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

110

راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان اور رومانیا کی مشترکہ فوجی کمیٹی کا دوسرا اجلاس وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا ۔ رومانیا کے وفد کی قیادت وزارت دفاع ،منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعلقات کے ڈپٹی سیکرٹری بریگیڈئر جنرل ویسل بوکار جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت دفاع کے جوائنٹ سیکرٹری میر حسن نقوی کر رہے تھے۔ باضابطہ بات چیت سے قبل مہمان شخصیت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع رئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے نئے مواقعوں کی تلاش کے امور زیر غور آئے ۔دونوں جانب سے اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کثیر الجہتی دفاعی تعاون کے نئے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں ممالک نے مشترکہ تعاون کے منصوبے 2018-19ء کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کی میزبانی پر اتفاق کیا ۔