متحدہ مجلس عمل ہی متبادل قیادت ہے، رضا احمد شاہ

76

راولپنڈی (نمائندہ جسارت) متحدہ مجلس عمل کے حلقہ پی پی 17 سے امیدوار رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایم ایم اے ہی متبادل قیادت ہے ۔عوام 25 جولائی کو کتاب پر مہر لگا کر ملک میں اسلامی نظام کے حق میں ووٹ دیں ۔گزشتہ روز علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رضا احمد شاہ نے کہا کہ نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ایم ایم اے کی قیادت ہی کرے گی۔ وطن عزیز کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنایا جائے گا۔ مدینہ کی اسلامی ریاست ہمارے لئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور دھوکے باز پارٹیاں بدل بدل کر عوام کے پاس آ رہے ہیں ۔عوام اب ان بہروپیوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔