اسلام آباد‘ فیڈریشن فار فیڈرل ایمپلائز کے ووٹ فیصلہ کن ثابت ہونگے

178

اسلام آباد( میاں منیر احمد) اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں این اے54,53 میں ہزاروں سرکاری ملازمین کا ووٹ بینک رکھنے والی تنظیم فیڈریشن فار فیڈرل گورنمنٹ ایپمپلائز فیصلہ کن کردار ادا کرے گی یہ تنظیم جمعہ کو فیصلہ کرے گی کہ کس امیدوار کی حمایت کی جائے گی اس تنظیم کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تنظیم محکمہ تعلیم، سی ڈی اے، پی ٹی سی ایل، سوئی گیس، پمز اسپتال، پولی کلینک اسپتال، محکمہ صحت، کیڈ کے ملازمین اور اسلام آباد میں پاک سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے تمام وزارتوں کے ملازمین پر مشتمل ہے اور اس سے وابستہ ملازمین کا بہت بڑا ووٹ بینک ہے ابھی تک یہ تنظیم این اے53,54 میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار میاں اسلم کی حمایت کا فیصلہ کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم حتمی فیصلہ اسی ہفتے کیا جائے گا۔ میاں اسلم کے لیے یہ تنظیم اس لیے ہمدردی رکھتی ہے کہ وہ مشکل وقت میں دی جانے والی ان ملازمین کی ہر کال پر متحرک رہے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکام تک آواز اٹھاتے رہے ہیں اسلام آباد کے حوالے سے سیاسی حلقوں کی رائے کے مطابق اسلام آباد میں دیہی علاقوں میں اور شہری علاقوں میں میاں اسلم کی حمایت میں ایک بڑا ووٹ بینک موجود ہے اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ میاں اسلم ہر وقت متحرک رہتے ہیں اور عام شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے حکام سے رابطے کرتے ہیں اور شہریوں کو ریلیف دلاتے ہیں۔