ملک بھر کی طرح کراچی میں انتخابی گہما گہمی نطر آرہی ہے۔ ہر جگہ ہی سیاست اور انتخابات کی باتیں ہورہی ہیں۔ عوام کی دلچسپی کومدنظررکھتے ہوئے چائے ہوٹل کو کیفے الیکشن میں تبدیل کر دیا گیا۔ شہری آتے ہیں اور گرما گرم چائے کے ساتھ سیاست پر بھی گرماگرم بحث ہوتی ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے 240 لانڈھی کورنگی میں کیفے الیکشن کی خوب دھوم ہیں۔ علاقہ مکین آتے ہیں ، چائے پیتے ہیں سیاست اور انتخابات پر گفتگو کرتے ہیں۔ علاقے کے مسائل پر بحث بھی ہوتی ہے۔ من پسند امیدوارں کے حق میں دلائل بھی دیئے جاتے ہیں۔
کوئی آزمائے ہوں کو دوبارہ ووٹ دینے کی بات کرتا ہے توکوئی نئے چہروں کو آزمانا چاہتا ہے۔
کیفے میں بینڈ باجا بجا کر بھی اپنے امیدواروں کے طرف متوجہ کیا جاتا ہے۔