آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے

293

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

تفٖیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے جب کہ وہ سی ایم ایچ کوئٹہ میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔

واضح رہےکہ مستونگ میں گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 132 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔