پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 201رنز سے شکست دیدی

504
بلاوایو: پاکستانی بولرعثمان شنواری زمبابوین بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعدساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کرتے ہوئے‘فخر زماں شاٹ کھیل رہے ہیں 
بلاوایو: پاکستانی بولرعثمان شنواری زمبابوین بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعدساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کرتے ہوئے‘فخر زماں شاٹ کھیل رہے ہیں 

بلاوایو(جسارت نیوز) پاکستان نے5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دیدی۔ زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا ہے

بلاوایو:قومی اوپنر بلے باز امام الحق زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں شاٹ کھیلتے ہوئے
بلاوایو:قومی اوپنر بلے باز امام الحق زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں شاٹ کھیلتے ہوئے

جس کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 107 رنز ہی بناسکی۔زمبابوے کی جانب سے صرف 4 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے جن میں چامو چبھابا 20، ڈونلڈ ٹریپانو 12، تراسائی مساکنڈا 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ ریان مرے 32 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے لیگ اسپنر شاداب خان نے 4، عثمان خان ، فہیم اشرف نے 2،2 جب کہ حسن علی اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کاآغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد اننگز کا آغاز کیا اور 133 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد فخرزمان 60 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے، امام الحق نے 129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم نے 30 جب کہ شعیب ملک نے 22 رنز کی اننگز کھیلی،آصف علی نے بھی 25 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم نے ہرارے میں کھیلی گئی سہ ملکی سیریز میں فتح حاصل کی تھی، قومی ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔