چیف جسٹس ثاقب نثار 5 روزہ  نجی دورے پر گلگت پہنچ گئے

393

گلگت (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار گلگت پہنچ گئے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کا یہ دورہ نجی نوعیت کا ہے، وہ5 روز گلگت میں قیام کریں گے۔ چیف جسٹس کا گلگت پہنچنے پر اعلیٰ عدلیہ کے ججوں نے ائر پورٹ پر استقبال کیا‘ چیف جسٹس اہل خانہ کے ہمراہ وادی ہنزہ سمیت مختلف تفریحی مقامات پر جائیں گے۔