ووٹ کی تصدیق کی میسج سروس صرف کمائی کاذریعہ بن گئی

234

ووٹ کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن کی میسج سروس بھی محض کمائی کا ذریعہ بن گئی۔دوروپے فی ایس ایم ایس خرچ کرنے کے باوجود شہریوں کو ادھوری اور غلط معلومات ملنے لگیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کو اپنے ووٹ کی تصدیق اور معلومات کے لیے 8300 پرمیسج بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موبائل کمپنیاں ایک ایس ایم ایس کے دو روپے وصول کررہی ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے بعض شہریوں کو ادھوری اورغلط معلومات ملنے کی شکایات بھی سامنے آنے لگیں۔

کراچی کے شہری کو ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بتایا گیا کہ اس کا ووٹ راولپنڈی میں درج ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کی معلومات پولنگ سے ایک ہفتہ پہلے دی جائیں گی۔