بشریٰ بی بی ڈاکٹرعامرلیاقت کی سفارشی نکلیں

659

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ڈاکٹرعامرلیاقت کی سفارشی نکلیں۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں ایم کیو ایم سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے عامر لیاقت کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر پارٹی کی جانب سے الیکشن ٹکٹ جاری کیا گیا۔

واضع رہے کہ تحریک انصاف عامر لیاقت کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے شدید تحفظات کا شکار رہی ہے ۔

عامر لیاقت کو این اے 245 کراچی سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا جاچکا ہےجس پر ان کا مقابلہ ایم کیو ایم کےمضبوط ترین امیدوار ڈاکٹر فاروق ستارسے ہوگا ۔.