کراچی کی لیاقت آباد سپرمارکیٹ کی عمارت مخدوش قرار

208

کراچی کی مشہور لیاقت آباد سْپرمارکیٹ کی عمارت کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مخدوش قرار دے دیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع مشہور سپر مارکیٹ کی عمارت کو مخدوش قرار دے دیا ہے۔

مارکیٹ انتظامیہ نے عمارت سے متعلق ایس بی سی اے کے احکامات کو سازش قرار دیا ہے،مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت انتہائی مضبوط ہے،مخدوش کہنا سازش ہے، عمارت کی حالت ٹھیک ہے تو نئی تعمیرات کیوں ہورہی ہیں؟

واضح رہے کہ لیاقت آباد سْپرمارکیٹ کی عمارت 700 سے زائد دکانوں پر مشتمل ہے جبکہ 9 منزلہ عمارت میں صرف 3 دفاتر ہیں۔

اس معاملے پر جب بلدیہ عظمی کراچی کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنا موقف دینے سے انکار کردیا۔