کراچی کے شہری پانی کے لیے ایک بار پھر پریشان ہیں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا پانی فراہم کرنے والا سافٹ ویئر خراب ہوگیا۔
واٹربورڈ نے چند روز قبل پانی فراہم کرنے کے لیے سافٹ ویئرتیار کیا تھا،جس کے ذریعے عوام سرکاری نرخوں پر پانی منگوا سکتے ہیں۔
صارفین کے مطابق یہ سافٹ ویئر علاقے کے انتخاب پر آ کر رک جاتا ہے اور آگے نہیں بڑھ پاتا۔
ادھر ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کا کہنا ہے کہ پانی فراہم کرنے والا سافٹ ویئر بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کی نصف آبادی کو پانی لائنوں کے ذریعے فراہم نہیں کیا جاتا۔
حکام کے مطابق کراچی کی یومیہ ضرورت 1200 ملین گیلن پانی ہے، جبکہ شہر کو کم و بیش 600 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔