کے ایم سی پارک میں قائم ایم کیو ایم کا دفتر مسمار کردیاگیا

240

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کے ایم سی پارک میں قائم متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر کو مسمار کردیا گیا ، دو منزلہ عمارت پارک میں غیرقانونی طور پرتعمیر کی گئی تھی۔

کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل کے عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے کارروائی کی ، حکام کاکہناہے پارک میں کئی برسوں سے سیکٹر آفس قائم تھا۔

کے ایم سی حکام کاکہناہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پارک میں قائم غیر قانونی عمارت کو مسمار کیاگیا ، کے ایم سی کے عملے کی مدد کے لیے پولیس کی نفری بھی موجودتھی۔