سراج الحق کی اسپتال جاکر ظفر محمودشاہ  کی عیادت‘ صحت یابی کی دعا

195

راولپنڈی( نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے گزشتہ روز مقامی اسپتال میں جا کر جماعت اسلامی راولپنڈی کے رہنما سید ظفر محمود شاہ کی عیادت کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سید ظفر محمود شاہ کی جلد صحت یابی کے لیے
دُعا بھی کی۔ دریں اثناامیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ ضلعی جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان اور دیگرعہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں اسپتال میں جا کر سید ظفر محمود شاہ کی عیادت کی۔یاد رہے کہ چند دن پہلے ایک جرگے کے بعد مخالف فریق کی فائرنگ سے صدرجے آئی یوتھ پیر ودہائی یو سی 7 حبیب اللہ شہید جبکہ سید ظفر محمود شاہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ آپریشن کے بعدسید ظفر محمود شاہ اب رو بہ صحت ہیں ۔