بلدیاتی سربراہان کی معطلی کے بعد ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں

170

الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی کراچی میں 25 جولائی تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دئیے گئے 

کراچی کی ضلعی بلدیات میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے 

سندھ کے دیگر بلدیاتی اداروں میں بھی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر متعین کیا گیا ہے 

الیکشن کمیشن نے مئیر، چئیرمینز سمیت بلدیاتی نمائندگان کو عام انتخابات کے پیش نظر معطل کیا تھا 

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی 25 جولائی یتک کی گئی ہے 

25 جولائی کے بعد منتخب بلدیاتی نمائندگان دوبارہ اپنے عہدے پر بحال ہو جائیں گے۔