بارہ سالہ بچی سے ڈیڑھ درجن بھارتیوں کی سات ماہ تک زیادتی

321

بھارتی ریاست چنئی میں انسانیت تار تار ہوگئی بارہ سال کی بچی کے ساتھ 7 ماہ تک زیادتی کی جاتی رہی۔ زیر تعمیر اپارٹمنٹ کے بائیس افراد بچی کو انجیکشن لگا کر حیوانیت کو انجام دیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق ایانورم میں 12 سال کی بچی سے7 ماہ تک عصمت دری کا دل دہلا دینے کا واقعہ پیش آیا۔ اپارٹمنٹ میں تعینات سیکیورٹی گارڈ لفٹ آپریٹر پلمبر اور واٹر سپلائر سمیت 22 ہوس کے پجاری نابالغ بچی کو انجیکشن لگا کر اور نشہ آور مشروب پلا کر حیوانیت انجام دیتے رہے۔

اپارٹمنٹ میں 7 ماہ لگا تار معصوم لٹتی رہی اور کسی کو خبر تک نہ ہوئی۔ بچی کی جانب سے ماں اور بہن کو آپ بیتی بتانے پر معاملے کا انکشاف ہوا۔ بچی کی ماں نے خواتین پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی تو پولیس نے اپارٹمنٹ میں کام کرنے والے 18 افراد کو حراست میں لے لیا۔