امپائرساتھ ملانے کا شورکرنے والے آج کس وکٹ پرہیں

87

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)صدرمتحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی وجماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ پانچ سال تک آراوزاور امپائرساتھ ملا کرالیکشن لڑنے کا شورکرنے والے قوم کوبتائیں کہ وہ خود آج کس وکٹ پرہیں ،ن لیگ ،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں معمولی فرق بھی نہیں ،متحدہ مجلس عمل نے قوم کے سامنے بے داغ ماضی رکھنے والے دیانتدارامیدوار پیش کیے ہیں پاکستان کے اسلام پسند،سیکولر،لادین اورکرپٹ طبقات کومسترد کرکے 25 جولائی کوکتاب پرمہرلگائیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف میڈیا ہاؤسزکے دورے کے دوران سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پران کے ہمراہ جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان بھی موجود تھے ۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ الیکشن کویکطرفہ بنایاجارہا ہے الیکٹرونک میڈیا مکمل طورپرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ الیکشن 2018ء صرف دوپارٹیوں کے درمیان ہے۔لیکن ان تمام حربوں کے باوجود ہم میدان نہیں چھوڑیں گے اورپوری سیاسی قوت سے میدان میں موجود رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا سمیت دیگراداروں کی جانبداری پرالیکشن کمیشن خاموش تماشائی کا کردارادا کررہا ہے ،5سال بعد قوم کواپنی رائے استعمال کا موقع دیا جاتا ہے اس پروسس کومتنازع نہ بنایا جائے تاکہ عوام کا جمہوریت پریقین قائم رہے خدانخواستہ اگرقوم کا ووٹ کی پرچی پراعتماد ختم ہوگیا توملک کوشدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت سمیت ملک دشمن عناصرالیکشن کوسبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن قوم اپنے اتحا د کے ذریعے ہرگھناؤنی سازش کوناکام بنادے گی ۔