ڈائٹنگ میں سبز چائے کی افادیت

264

حال ہی میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ مٹاپا بہت سی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے جبکہ سبز چائے کے استعمال سے مٹاپے پر قابو پانے میں نمایاں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ سبز چائے پینے سے زیادہ کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے جبکہ یہ ذائقے میں بھی انتہائی اچھی اور صحت کے لیے مفید مشروب بھی ہے۔
تحقیقی نتائج کے مطابق سبز چائے ڈائٹ کرنے والے افراد کے لیے بھی سود مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبز چائے سے فوڈ پوائزنگ اور دانتوں میں بننے والے بیکٹیریا سے بھی بچا جا سکتا ہے۔