ایشاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانور فروخت کے لیے لانے کا سلسلہ شروع ہوگیا

1426

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)سپرہائی وے پر قائم ایشاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانور فروخت کے لیے لانے کا سلسلہ شروع ہوگیا، جانوروں سے بھرا پہلا ٹرک لا ڑکانہ سے لایا گیا۔ عیدالاضحیٰ کی آمد کے موقع پر سپر ہائی وے پر قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں لاڑکانہ کا بیوپاری گائے اور بیل لیکر پہنچ گیا جس کے بعد مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہیں،مویشی منڈی کے قیام کے لئے 900 ایکڑ سے زائد کا رقبہ مختص کیا گیا ہے، اگست کے مہنے میں مویشی منڈی کا باقائدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔

جمعرات کی شام تک مویشی منڈ ی میں5ہزار سے زائد قربانی کے جانور کراچی پہنچ گئے ہیں۔اس سال ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا انتظام اے,ٹی,ایم کیٹل فارم کے طاہر احمد کودیا گیا ہیں،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں جانوروں کو رکھنے کیلئے بلاکس کو ہموار کرنے کا عمل جاری ہے۔ جبکہ منڈی میں عوام کی سہولت کیلئے روشنی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

ہماری پوری کوشش ہے کہ اس دینی فریضہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں اور مویشیوں کے بیوپاریوں کو جانوروں کی خرید و فروخت میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی کام کا آغاز ہوگیا ہے اور مشینری و کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کے ذریعے علاقے کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔اس سال قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے آنے والے بیوپاریوں اور عوام کو خرید و فروخت میں ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کیلیے دیگر اداروں سے بھی تعاون کی درخواست کی جائے گی تاکہ منصوبہ بندی کے ذریعے ایک مربوط سسٹم کے تحت انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔

صفائی، ستھرائی اور جانوروں کی آمد کے آغاز کے بعد ہماری بنیادی ذمے داری سہراب گوٹھ پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا قیام اور اسے بیوپاریوں اور خریداروں کیلیے محفوظ بنانا ہے۔ اس حوالے سے مو یشی منڈی میں مو جود بیو پاری کا کہنا تھا کہ ہمیں منڈی کی نئی انتظامیاں سے امید ہے کہ وہ بیوپاریوں اور خریداروں کو آسان اور سستی سہولیات مہیا کریں گے بالخصوص پانی ,بجلی اور بارش کے دوران پھلنے وا لے کیچڑ اور گند گی کے سدباب کے لئے معقول انتظام کریں گے۔ 

ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے قیام کے لئے 900 ایکڑ سے زائد کا رقبہ مختص کیا گیا ہے جس میں وی آئی پی بلاک سمیت 25 سے زائد بلاک قائم کئے جائنگے۔ اسکے علاوہ بیوپاری اور عوام کی سہولیات کے لئے کھانے پینے کے اسٹالز، پارکنگ اور اے ٹی ایم لگانے کا کام جاری ہے تاکہ جانوروں کی خریداری کرنے والے افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔