وا ئٹ کیب ،اوبر اور کریم کو ریگیو لیٹ کر نے کے لئے مکینزم و ضع کیا جائے گا،

183

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگرا ن صو با ئی وزیر برا ئے ٹرا نسپو ر ٹ ،ما س ٹر انزٹ اتھا ر ٹی ،ما ئنز اینڈ منرل اور ری ہیبلیٹیشن کر نل (ر ) دو ست محمد چا نڈیو نے کرا چی پبلک ٹرا نسپو ر ٹ سو سا ئٹی کا اجلا س فو ر ی طلب کر نے کا عندیا دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کرا چی میں وا ئٹ کیب ،اوبر اور کریم سر وس کو ریگیو لیٹ کر نے کے لئے مکینزم و ضع کیا جائے گا ،تاکہ شہریو ں کو زائد کر ا یو ں سے نجا ت د لا ئی جا ئے ۔

یہ با ت انہو ں نے آج کرا چی پبلک ٹرانسپو ر ٹ سوسائٹی کے تین ر کنی وفد سے ملاقا ت کر تے ہو ئے کہی ۔وفد میں ایڈ منسٹریٹر کے پی ٹی ایس شمس ابڑو ،ممبر بو ر ڈ آف گو ر نرز کے پی ٹی ایس ایڈوکیٹ ندیم اور کنسلٹنٹ ہیلپ لا ئن میجر (ر ) عمرا ن شا ہ شا مل تھے ۔اس سے قبل وفد نے نگرا ن صو با ئی وزیر کو بتا یا کہ کرا چی میں نجی کمپنیو ں کی کیب سر وس غیر قا نو نی چل رہی ہے جو عوام سے زائد کرا یہ وصو ل کر رہی ہے جبکہ مسافروں کا ڈیٹا بھی لیک ہو رہا ہے جو کہ سیکیو ر ٹی رسک ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ نجی کیب سروس کو ریگیو لیٹ کر نے کا مکینزم وضع کر نے کی ضرورت ہے تا کہ کرا چی کے شہریو ں کو بہتر اور محفو ظ سفر ی سہولیات فرا ہم کی جا ئیں ۔وفد نے انکشا ف کیا کہ نجی کیب سر وس کے ذر یعے خواتین کا ڈیٹا بھی محفو ظ نہیں ہے اسلسلے میں فو ر ی اقدا ما ت کی سخت ضرورت ہے،

جس پرنگرا ن صو با ئی وزیر یقین دہا نی کرا ئی کہ وہ اس سلسلے میں ہر ممکن ضروری اقدامات کرینگے ۔انہو ں نے کہا کہ محفو ظ اور آرا م دہ سفر کی سہو لیا ت کی فرا ہمی ہر شہری کا بنیا دی حق ہے اور ہم اس کے لئے تمام وسائل برو ئے کا ر لا ئیں گے ۔آخر میں وفد نے ملا قا ت پراور ان کے مسائل سننے پر صو با ئی وزیر ٹرا نسپو ر ٹ کاخصوصی شکریہ ادا کیا ۔