کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے کر اچی پریس کلب کے اسپورٹس اینڈ فٹنس کمپلیکس کے لیے جدید ترین فٹنس میشنیں نصب کرنے کے ساتھ انڈور گیمز کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئیں،
اس حوالے سے جمعہ کو صوبائی نگران وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے ایک تقریب میں ان سہولیات کا افتتاح کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کلب کے ارکان اور ان کے اہل خانہ ان فٹنس اور تفریحی سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے،
کراچی پریس کلب کے سیکریٹری مقصود یوسفی نے اظہار تشکر کیا، اس موقعہ پر کلب کے جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان،کراچی پریس کلب کے اسپورٹس کمیٹی کے سیکر یٹری عتیق الرحمان، سندھ حکومت کے سیکریٹری ڈاکٹر سریش کمار، شمس کیریو، طارق اسلم سمیت کلب کے دیگر سینئر اراکین بھی موجود تھے۔