بلاول بھٹو کی کراچی آمد سے قبل صفورہ چو رنگی تا ایکسپو سینٹر تک دوکانیں بند کرادی گئی، شہری پریشان

258

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کراچی آمد سے قبل نماز جمعہ کے بعد سے ہی صفورہ چو رنگی تا ایکسپو سینٹر کے اطراف کی تما م دوکا نیں پو لیس والوں نے بند کروادی،جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی کراچی آمد سے پہلے پولیس کی جانب سے ٹینکرز کی پکڑ دھکڑ بھی شروع کردی گئی۔

یونیورسٹی روڈ پر ٹینکرز کی قطاریں لگ گئیں۔ڈرائیورز بھی پولیس کے رویے پر نالاں ہوگئے۔

اس حوالے نائب امیر جما عت اسلامی کراچی اور این اے 243سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ڈاکٹر اسامہ رضی نے اپنے ردعمل کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران یونیورسٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں دوکانیں بند کرانا افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ 

انتخابی مہم اور ریلی کے دوران عام شہریوں اور دوکانداروں کو پریشان نہ کیا جائے۔زبردستی دوکانیں بند کرانے پر دوکانداروں کے اندر شدید غم و غصہ پید اہوگیا ہے۔

یونیورسٹی روڈ پر کاروباری سرگرمیاں بحال کی جائیں۔