تین روزہ پاکستان پولٹری ڈیری اینڈ لائیو اسٹاک نمائش کاکراچی ایکسپو سینٹرمیں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا،

220

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کی جانب سے افتتاحی تقریب کے بعد پاکستان پولٹری ڈیری اینڈ لائیو اسٹاک ایکسپو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، اس وقت تین روزہ پاکستان پولٹری ڈیری اینڈ لائیو اسٹاک نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے جس کا مقصد ان شعبوں میں موجود قومی و بین القوامی کاروباری شخصیات کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،

جس سے ملکوں کے مابین معاشی تعلقات قائم ہوسکیں اس موقع پر 100 سے زائد ملکی لائیو اسٹاک کمپنیوں نے شرکت کی جن کا تعلق اجناس مشینری بریڈ انشورنس اور ادویات سے ہے جبکہ دیگر بین اقوامی ممالک نے بھی شرکت کی جس میں نیدرلینڈ ،امریکہ چائنہ تھائی لینڈ یوکے آسٹریلیا ترکی ہنگری کینیڈا اور مالیئشیا کے نمائندگان شامل ہیں مختلف ممالک نے اس نمائش کو معاشی اعتبار سے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ لینڈ مارک اور ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ اس تقریب کے لئے امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا جبکہ پاکستان زراعی ملک ہے جہاں لائیو اسٹاک کے حوالے سے بہت گنجائش موجود ہیں اور اس نمائش میں مختلف معاہدے بھی طے کئے جائیں گیں جس کا باقائدہ اعلان کردیا جائے گا اس موقع پر موجود ملکی کمپنیوں نے بھی نیک خواہشات اظہار کیا ،

بڑی تعداد میں شرکا کی حاظری کو دیکھتے ہوئے کمپنیوں کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ یہ نمائش لائیو اسٹاک کے شعبہ سے وابستہ افراد کے لئے مزید معاشی مواقعوں کے دروازے کھولے گی جس طرح دنیا بھر کے ممالک تمام شعبوں میں جدت اختیار کر کے معاشی اعتبار سے بلندیوں کو چھو رہے ہیں اسی طرح پاکستان کے تمام شعبہ بلخصوص لائیو اسٹاک کے شعبہ میں جدت لانے کی ضرورت ہے،

تا کہ بہتر نتائج میسر آسکے اس موقع پر نمائش میں شرکت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے لینڈ مارک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی ہمدانی کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی نمائش پاکستان میں پہلی بار منعقد کی گئی ہے جہاں قومی اور بین القوامی سمیت تمام ملکی اسٹیک ہولڈرز کی شراکت داری کو یقینی بنایا گیا ہے تا کہ لائیو اسٹاک پولٹری اور ڈیری سیکٹر کو ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکا ہے ،

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شعبہ کا مستقبل تابناک ہے اور جس طرح پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن ,پاکستان گوٹھ ایسوسی ایشن , سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ،ڈیری لیک ، کیٹل کٹ اور سمیڈا کے عہدادران نے اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس نمائش کو کامیاب بنایا ہے ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش امید کی ایک کرن ہے ،

جس سے فارمرز کو بڑی امیدیں وابستہ ہوگئی ہیں جس طرح لوگوں نے اس پروگرام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے وہ قابل تحسین ہیں اور اب ہم سب کو اس شعبہ کی ترقی کے لئے جدید طرز کو اپنانے کی ضرورت ہے مختلف فارمرز نے دودھ کے حوالے سے مشینری اور ادوایات کی ڈیلز کی ہیں جو فارمرز کے لئے انتہائی ضروری تھی جس کے باعث بیشتر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیری اور مویشیوں پر لگنے والی لاگت میں کمی واقع ہوگی تو یقیناًاس کا فائدہ عوام تک پہنچے گا جس سے حقیقی معنوں میں ملکی معیشت کو فروغ ملے گا دوسری جانب اس نمائش میں متعلقہ شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر اس چیز کا احساس دلایا ہے کہ یہ نمائش کس قدر اہمیت کی حامل ہے جو تین روز تک جاری رہے گی ۔