لیاری سے منتخب عوامی نمائندے 5 سال میں ایک وعدہ بھی پورا نہ کر سکے،

169

عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینے کے دعویدار لیاری سے منتخب عوامی نمائندے گذشتہ پانچ برس میں اپنے ووٹرزسے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہ کرسکے۔

پیپلزپارٹی کا گڑھ لیاری جہاں کی عوام کو جیالے امیدواروں نے وعدے اور دلاسے دیئے ، ووٹروں کو نوکریوں اور ترقیاتی کاموں کے خواب دکھائے۔ شاہ جہاں بلوچ قومی اسمبلی جبکہ ثانیہ ناز اور جاوید ناگوری پانچ سال کیلئے سندھ اسمبلی کے مہمان بنے لیکن اس کے بعد پانچ سال تک ایسے غائب رہے جیسے علاقے میں آنا جرم ہو گیا۔

لیاری کی خواتین کو تو اپنے امیداروں کی شکل تک یاد نہیں ہیں۔ مرد و خواتین ووٹرز نے شکوں کے ڈھیر لگا دیئے ،کہتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاست دان صرف ووٹ لینے کیلئے عوام کے پاس آتے ہیں اور جیت جائیں تو عوام کے پاس آنا شاید اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے گڑھ میں عوام 10 سال بعد بھی بنیادی ضروریات کیلئے ترس رہے ہیں۔