حلقہ این اے 256 میں گزشتہ سولہ برس سے ایم کیوایم کے امیدوار جیتنے کے با وجود اپنے ووٹرز کے مسائل حل کرنے میں ناکام۔

228

کراچی ،حلقہ این اے 256 میں پانی کی قلت، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ حلقے کی پہچان بن گئی،

کراچی کے حلقے این اے 256 میں رہنے والے گذشتہ سولہ برسوں سے پانی کی کمی ، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ جیسے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

عبداللہ کالج سے شروع ہونے والی شاہراہ نور جہاں جسے کبھی پانی تو کبھی بجلی اور گیس کی لائن ڈالنے کے لیے باربار کھودا گیا اور اب صورتحال یہ ہے کہ یہ گڑھے سوئمنگ پولز کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

کراچی ضلعی وسطی کی حدود میں آنے والے حلقے این اے 256 کے مکین کچرے اور نالوں کی صفائی نہ ہونے پر اپنے منتخب کر دہ نمائندوں سے شدید ناراض ہیں۔ کہتے ہیں امیدوار ووٹ مانگنے تو آتے ہیں مگر بعد میں ووٹرز کی خبر تک نہیں لیتے۔

نارتھ ناظم آباد کے کچھ بلاکس ،پاپوش نگر ، نصرت بھٹو کالونی ، پہاڑ گنج اور دیگر علاقوں پر مشتمل میں اس حلقے میں گزشتہ سولہ برسوں سے ایم کیوایم کے امیدوار ہی جیتتے آئے ہیں جو اپنے ووٹرز کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے۔