حالیہ انتخابات نظریات، تہذیب اور ثقافت کا مقابلہ ہے

61

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل کے امیدوار رائے اکرم کھرل نے رسول پارک مدینہ ٹاؤن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018ء کا الیکشن فیصلہ کرے گا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک رہے گا یا لبرل اور سیکولر پاکستان بنے گا۔ یہ الیکشن نظریات، تہذیب اور کلچر کا مقابلہ ہے۔ منتخب ہوکر علاقے کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، سابق ایم این اور ایم پی اے نے عوامی مسائل کے حل کے بجائے اپنی پارٹی کی کرپشن کو بچانے میں پانچ سال گزارے ہیں، جن کا حساب عوام ان سے جولائی کو لیں گے۔ جلسے سے جماعت اسلامی کے امیر چودھری سلیم گجر، سابق چیئرمین میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بلال انور، عثمان انور جٹ، ملک محمد یٰسین آزاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔