پراپرٹی مافیا پیسے کے زورپرعوام کومرعوب کرنا چاہتا ہے،شمس سواتی

116

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) صدرمتحدہ مجلس عمل ضلع راولپنڈی وجماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ عوام کے خو ن پسینے کی لوٹی ہوئی کمائی سے الیکشن خریدنے کاتما م ترکوششیں ناکام بنادیں گے پراپرٹی مافیا پیسے کے زورپرعوام کومرعوب کرنا چاہتا ہے لیکن راولپنڈی کے باغیرت عوام کسی چکا چوندکے جھانسے میں نہیں آئیں گے، شفاف الیکشن کے حوالے سے شکوک و شبہات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ملک میں انتشاراور خونی انقلاب کا راستہ روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ انتخابات پر عوام کے اعتماد کو بحال کیا جائے۔ ٹمبرمارکیٹ میں انتخابی کارنرمیٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب بیلٹ باکس پر اعتماد ختم ہوتا ہے تو پھر افراتفری اور انارکی پھیلتی ہے ماضی میں الیکشن کے بعد دھاندلی کا شور مچتا تھااور موجودہ انتخابات میں الیکشن سے پہلے ہی یہ شور مچ گیا ہے ۔ اگر یہی صورت حال رہی تو انتخابی نتائج کو کوئی قبول نہیں کرے گا ،یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ حکومت کسی جماعت کی سرپرستی کررہی ہے ۔