لودھراں، جماعت اسلامی پی پی 227 کا اجتماع ارکان آج ہوگا

79

لودھراں (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 227 کا اجتماع ارکان آج مرکز جماعت اسلامی جامعہ تفہیم القرآن میں منعقد ہوگا۔ اجتماع میں حلقے کی سطح پر پولنگ ایجنٹس کی تقرری، پولنگ ایجنٹ کے کردار کے حوالے سے ٹریننگ اور ہدایات دی جائیں گی۔ نیز دیگر انتظامی امور کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ اجتماع میں ضلعی امیر ڈاکٹر سید وحید احمد، ضلعی جنرل سیکرٹری طارق فاروق، زونل امیر عبدالحمید اعظمی، امیر لودھراں شہر ڈاکٹر طاہر احمد، امیر یوسی غریب آباد قاری اللہ بخش کے علاوہ دیگر ارکان وکارکنان شرکت کریں گے۔