متحدہ مجلس عمل کے امیدوار متوسط و غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں

85

لودھراں (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی لودھراں شہر کے امیر وضلعی جنرل سیکرٹری متحدہ مجلس عمل ڈاکٹر طاہر احمد نے لودھراں شہر کا دورہ کیا۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مساجد و کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنان سے ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ ادوار میں جماعت اسلامی کے 150 وزرا، میئرز، سینیٹرز و مختلف سرکاری عہدوں پر تعینات رہنے والے افراد کا کردار سب کے سامنے اور ہمارے لیے باعث فخر اور قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات ہونے کے باوجود کرپشن کا ایک الزام ثابت تو درکنار لگانا بھی کسی کے بس میں نہیں ہے۔ شفاف واجلے کردار والی متحدہ مجلس عمل کی قیادت اور اس کے امیدوار متوسط و غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو عوامی مسائل کو بخوبی جانتے ہیں۔ عوام 25 جولائی کو این اے 161 میں کتاب اور صوبائی حلقہ پی پی 227 میں جگ کے نشان پر مہر لگائے۔