پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم کے تعمیراتی فنڈ میں 20ملین روپے عطیہ کردیئے۔

324

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم کے تعمیراتی فنڈ میں 20ملین روپے عطیہ کردیئے۔

چیئرمین پی این ایس سی رضوان احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان (CJP) جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی اور اس قومی مقصد کے لئے خطیر عطیے کا چیک پیش کیا۔

چیئرمین پی این ایس سی رضوان احمد نے ڈیم فنڈ کی تعمیر کے حوالے سے عزت مآب چیف جسٹس کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انتہائی اہمیت کے حامل اس قومی مقصد میں مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

اس خطیر رقم میں پی این ایس سی افسران کی دو روزہ تنخواہ اور عملے کی ایک روزہ تنخواہ کے عطیات بھی شامل ہیں۔