کراچی کے مختلف حلقوں میں پولنگ سست روی کا شکار

258

کراچی کے حلقوں حلقہ این اے242، 244، 251 اور پی ایس 102،103 کی یو سی 18 میں پولنگ سست روی کا شکارہے۔

این اے 243اور پی ایس 102میں ایک گھنٹے میں ایک پولنگ بوتھ میں 12 اور دوسرے میں4 گھنٹے میں 40ووٹ کاسٹ ہوئےہیں۔

لوگ لمبی لمبی قطاروں میں باہر کھڑے ووٹ ڈالنے کے منتظر ہیں جس کے باعث ووٹرز کو شدید مشکلات کاسامناہے۔

این اے 251 پولنگ کا عمل قصدا سست روی کا شکار ہے۔ فوجی جوان ایک وقت میں ایک شخص کو اندر جانے کی اجازت دے رہے ہیں ۔میڈیا کو بھی پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے روک دیا گیاہے۔