کراچی،الیکشن کمیشن سندھ کا شکایاتی دفتردن بھر غیر فعال

383

کراچی ( منیر عقیل انصاری) الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے انتخابی عمل کے دوران ملنے والی شکایات سننے کے لئے اپنے دفتر میں شکایتی سیل قائم کیا گیا تھا جو دن بھر غیر فعال رہا۔

 ووٹرز اور عوام کی جانب سے ملنے والی شکایت پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور کسی پر بھی عمل نہیں ہو سکا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے شکایتی سیل کے باقاعدہ نمبر جاری کئے گئے تھے ان نمبرز پر عوام ان سے رابطہ کرسکتے تھے لیکن مختلف افراد کی جانب سے الیکشن کمیشن کے شکایتی سیل کیاپنی شکایت سامنے آئی۔

جب ان سے کسی شکایت کے لئے رابطہ کیا جاتا تھا تو الیکشن کمیشن کے شکایتی سیل میں موجود افراد کسی قسم کی مدد سے گریز کرتے تھے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے شکایتی سیل میں ہر تھوڑی دیر میں انتخابی عمل کی کوئی نہ کوئی درج کرائی جاتی تھی لیکن شکایتی سیل میں موجود افراد صرف شکایت کودرج کرتے تھے جبکہ کسی بھی شکایت پر کوئی عمل نہیں ہوا۔الیکشن کمیشن کا شکایتی سیل دن بھر غیر فعال نظر آیا۔