میڈیکل بورڈ کی سفارش پر نوازشریف کو جیل میں اے سی فراہم

154

راولپنڈی (آن لائن) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف کا پمز میڈیکل بورڈ کی ٹیم نے طبی معائنہ مکمل کرلیا‘ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر نواز شریف کو جیل میں ائرکنڈیشنڈ فراہم کردیا گیا ہے‘ میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کے دل کی ایکو اور ای سی جی سمیت 5 طرح کے ٹیسٹ کیے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کے گردے کا الٹراساؤنڈ کرنے کے علاوہ شوگر، یوریا اور کریٹینائن ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے بھی لیے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے نواز شریف کو دل کی ادویات جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی نواز شریف کو اسپتال میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔