کتاب کے حق میں کامیابی لکھ دی گئی ہے،تاج عباسی

91

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جنرل سیکرٹری مشاورتی کونسل جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی محمد تاج عباسی نے کہاہے کہ کتاب کے حق میں کامیابی لکھ دی گئی ہے اللہ کی نصرت اورعوام کی طاقت دیانتدارقیادت کے ساتھ ہے ، دنیا وآخرت میں کرپٹ اوربددیانت لوگوں کے مقدرمیں رسوائی ہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پی پی 13کے ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیرزون امتیازعلی اسلم ، ضلعی صدرجے آئی یوتھ سردارتفہیم اعظم ،سینئرنائب صدراسلم عباسی ،ملک محمد الیاس ،سرداررفیع الدین ودیگررہنمابھی اجلاس میں شریک تھے ۔محمدتاج عباسی نے کہاکہ قوم باشعورہوچکی ہے اب اسے بنگلوں اورکاروں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتاووٹ کے تقدس کوپامال کرنے والے جان لیں کہ شکست ان کا مقدر ہے ہم اس حلقے میں 20برسوں سے قوم کی خدمت کر رہے ہیں ان شاء اللہ اب عوام کی ووٹ کی صور ت دی ہوئی قوت کی بدولت خدمت کے مشن کوتیزترکریں گے لیکن نتائج خواہ کچھ بھی ہوں عوامی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔