غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری

946

عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہم حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

غیر حتمی پارٹی پوزیشن

اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف62 نشستوں، پاکستان مسلم لیگ ن 43، پیپلز پارٹی 26 اور آزاد امیدوار 20 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

این اے 35 بنوں

433 میں سے 20پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 35 بنوں اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان میدان میں ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق عمران خان 3285 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ اس حلقے سے ایم ایم اے کے اکرم خان درانی 3836 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

این اے 95 میانوالی

370 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 3291 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے عبیداللہ 426 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 59

299 میں سے ایک پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے غلام سرور خان 81 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے قمر الاسلام 18 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی اس حلقے سے میدان میں ہیں۔

حلقہ این اے 200 لاڑکانہ

336 میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو 420 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ایم ایم اے کے راشد سومرو 128 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 62 راولپنڈی

353 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے نتائج کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 326 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے دانیال چوہدری 258 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 158 ملتان

298 پولنگ اسٹیشنز میں 25 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 4504 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ابراہیم خان 3412 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این اے 213 شہید بے نظیر آباد

387 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری 146 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سردار شیر محمد رند 60 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 78 نارووال

377 میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے احسن اقبل 14764 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے ابرار الحق 6434 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این 246 لیاری، کراچی

244 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 1155 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے عبدالشکور 765 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 7 لوئر دیر

262 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے بشیر خان 1328 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل کے سراج الحق 945 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 8 مالاکنڈ

336 میں سے 7 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے جنید اکبر 2675 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ بلاول بھٹو 1158 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

نوٹ: یہ تمام نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں