کوئٹہ،دو جعلی پرائزئیڈنگ  سمیت 5 گرفتار

110

کوئٹہ(آن لائن)فرنٹیئر کور کے عملے نے قلعہ عبداللہ سے دو جعلی پرائزیڈنگ افسر اور کوئٹہ سے آزاد امیدوار کے تین گن مینوں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کے موقع پر قلعہ عبداللہ کے علاقے میں پولنگ اسٹیشن کے قریب سے
فرنٹیئر کور کے عملے نے دو جعلی پرائزیڈنگ افسر جبکہ کوئٹہ میں گوالمنڈی کے علاقے سے آزاد امیدوار کے تین گن مینوں کو اور ژوب کے علاقے شیرانی سے اسلحہ کے زور پر لو گوں سے ووٹ ڈلوانے والے ملزم کو اسلحہ سمیت اسی طرح ژوب میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے موبائل فون لے جانے والے شخص کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔