پاکستان پیپلزپارٹی کا 40 برس بعد لیاری سے صفایا، قومی و صوبائی نشستوں پر شکست

315
Bilawal Bhutto Zardari, chairman of the Pakistan People's Party (PPP), waves to his supporters from the sunroof of a vehicle, during a campaign rally ahead of general election in the Lyari neighbourhood in Karachi, Pakistan July 1, 2018. REUTERS/Akhtar Soomro

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 108لیاری سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار سید عبدالرشید بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

سید عبدالرشید نے 19210ووٹ لیکر کامیاب قرار پا ئے ،تحریک انصاف کے ناصر کریم 11168،پیپلز پارٹی کے عبدالمجید 9364ووٹ حاصل کرسکے۔

مختلف برادریوں، سیاسی و سماجی رہنماوں ، اہم شخصیات و معززین نے علاقہ نے الیکشن میں کامیابی پر سید عبدالرشید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے علاقے کی بہتری کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

متحدہ مجلس عمل کراچی کی مقامی قیادت نے بھی سید عبدالرشید کو شانداری کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

لیاری سے پاکستان پیپلزپارٹی کا 40 سال بعد صفایا ہوگیا، قومی اور صوبائی نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، این اے 246 سے بلاول بھٹو کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان تحریک انصاف کے عبدالشکور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے جبکہ ٹی ایل پی دوسرے نمبر پر رہی۔

پی ایس ای 107 سے بھی بڑا اپ سیٹ ہوگیا، پی پی پی کے جاوید ناگوری کو تقریباً 10 ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ٹی ایل پی کے محمد یوسف 26 ہزار 248 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، سابق رکن اسمبلی کو 15 ہزار 915 ووٹ لے سکے۔

لیاری میں بدترین شکست پر سابق صدر پریشان ہوگئے، ا?صف زرداری خصوصی طیارے سے کراچی پہنچ رہے ہیں، ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

لیاری میں غیر متوقع نتائج پر پیپلزپارٹی پریشان ہوگئی، ہنگامی اجلاس کراچی میں طلب کرلیا گیا، سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے کراچی پہنچ رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر پارٹی رہنماؤں سے شکست کی وجوہات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کریں گے۔