رواں صدی کا طویل ترین چاند گر ہن رات 10 بجکر 29 منٹ پرپاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا،
رواں صدی کا طویل ترین چاند گرہن رات 10 بجکر 29 منٹ پرپاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ” بلڈ مون ایکلپس” نامی چاند گرہن کا دورانیہ سوا چھ گھنٹے سے زائد ہوگا۔
قبل ازیں اس صدی کا منفرد چاند گرہن بادلوں کی اوٹ میں چھپ گیا تھا۔ دنیا بھر میں چاند نے کئی رنگ دکھائے۔ جامعہ پنجاب انسٹیٹوٹ آف اسپیس سائنسز نے چاند گرہن کا معائنہ کیا.معانے کے وقت کہا گیا کہ ڈیڑھ سو سال بعد انسان سپر، بلیو اور بلڈ مون کا نظارہ کررہے ہیں۔ شہریوں نے ایک ہی وقت میں “سپر بلیو بلڈ مون ” کا نظارہ کیا۔ گرہن لگنے کے باعث چاند سرخ رنگ میں تبدیل ہو گیا جسے بلڈ مون کہا جاتا ہے۔