خان کی قیادت میں تقدیر نہیں بدلی تو یہ نظام بھی ختم کردیں گے، شیخ رشید

75

راولپنڈی (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے رات گئے لال حویلی میں کامیابی کی خوشی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سرمایہ کاروں کا نہیں بلکہ عوام کا نمائندہ ہوں، ا ب بھی اگر عمران خان کی قیادت میں ہماری تقدیر نہیں بدلی تو ھم اس نظام کو ختم کردیں گے، غریب کو تیل، گھی، دال، چاول سمیت بنیادی ضرورت کی 11 چیزیں درکار ہوتی ہیں یہ سب چیزیں غریب کی پہنچ میں لائیں گے۔ مجھے کیوں نکالا؟ اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ
میں تمام لوگوں کا مقروض ہوں اور لال حویلی تمام جماعتوں کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ میرا ایک ہی مقصد تھا کرپٹ نواز شریف کو باہر پھینکنا اور منشیات فروشوں کا جنازہ نکالنا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جیت پاکستان کی جیت اور راولپنڈی والو میری جیت آپ کی جیت ہے، میں حلقہ این اے 60 کی بھی آواز ہوں۔ شیخ رشید نے کامیابی پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارکنان و عہدیداران سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ لال حویلی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔