چودھری نثار اور سرور خان کے  گروپوں میں تصادم ‘ 3 افراد زخمی

113

راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار اور تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سرور خان کے گروپوں میں مسلح تصادم ‘ 3 افراد زخمی اسپتال منتقل جھگڑے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تصادم کے دوران دونوں گروپوں نے ہوائی فائرنگ کی واقعے کی پولیس کو اطلاع ہونے کے باوجود جائے وقوع پر نہ پہنچ سکی۔