عید الاضحیٰ کی آمد، سپر ہائی وے کی مویشی منڈی سج گئی

323

کراچی (منیر عقیل انصاری)عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی ہے۔ چھوٹے، بڑے لا کھوں جانوروں کو بحفاظت رکھنے کے لئے منڈی میں انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی عا رضی مویشی منڈی سج گئی ہیں، جہاں جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جبکہ مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی جای ہے۔

مویشی منڈی میں 60 ہزارسے زائد چھوٹے اور بڑے جانور منڈی کی زینت بن چکے ہیں۔

سپرہائی وے میں قا ئم مویشی منڈی میں 3لاکھ سے زائد جانوروں کے لئے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ بیوپایوں کیلئے بھی بجلی، پانی، جنریٹرز، پارکنگ ایریا، اے ٹی ایمز، ہوٹلز اور باتھ رومز بھی بنائے گئے ہیں۔

مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹرطاہر میمن نے جسارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس سال منڈی میں تین لاکھ سے زائد جانور آئیں گے۔ مویشی منڈی سال 2018 میں 800سے ایکٹر پر قائم کی گئی ہے۔

مویشی منڈی میں ٹوٹل 28 بلاک بنائے گئے ہیں۔ جس میں سے 6 وی آئی پی بلاک اور 22جنرل بلاک ہیں ۔بکرا منڈی کے لئے 2بلاک مختص کئے گئے ہیں۔ منڈی میں داخلہ فیس فی گائے اور اونٹ 1400روپے اور فی بکرا؍بکری کیلئے 800 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ 

نمازیوں کے لئے منڈی میں مختلف مقامات پر عارضی جائے نماز قائم کی گئی ہیں۔ 

وی آئی پی بلاکس کے علاوہ بیوپاریوں کو پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر مفت جگہ دی جا رہی ہے۔دیگر مفت سہولیات میں جگہ کی فراہمی، سیکورٹی انتظامات، مویشیوں کیلئے پینے کے پانی کا مفت انتظام (فی مویشی 16 لیٹر پانی دیا جاتا ہے)

عوام کی سہولت کیلئے خواتین اور مردوں کیلئے مختلف مقامات پر پبلک ٹوائلٹس بنائے گئے ہیں۔ وزیٹرز کے لئے فری پارکنگ کی سہولت دی گئی ہے۔ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے ہر بلاک میں پکے سیمنٹ کے پا نی کے ٹینک بنائے گئے ہیں۔ مویشی منڈی میں بینک اور اے ٹی ایم کی سہولت بھی موجود ہو گی۔