خضدار: بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8ہوگئی

81

خضدار(صباح نیوز)خضدار میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد8 ہوگئی ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق شہداد کوٹ سے خضدار آنے والی بس ونگو پہاڑی کے قریب الٹ گئی تھی ۔8زخمی قریبی اسپتال منتقل کیے گئے ہیں جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔