جماعت اسلامی راولپنڈی نے 5اگست کو اجتماع ارکان بلا لیا

111

راولپنڈی (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے 4 اگست کو ضلعی مجلس شوریٰ اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کے اجلاس جبکہ 5 اگست کوضلع بھرکا اجتماع ارکان بلالیا، ضلعی جنرل سیکرٹری ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ کے مطابق الیکشن میں پیداہونے والی صورتحال پرغورکرنے اورآئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے امیرضلع نے وسیع پیمانے پرذمے داران اور ارکان سے مشاورت کے لیے یہ اجلاس بلائے ہیں۔