پہلے غلام بکتے تھے، اب آزاد  بکتے ہیں، حافظ حسین احمد 

89

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے رہنما حافظ زبیر حسین احمد نے کہا ہے کہ پہلے ’’غلام‘‘ بکتے تھے اب ’’آزاد‘‘ بکتے ہیں، ’’زور‘‘ اور ’’زر‘‘ کے ذریعے زبردستی انتخابات میں نتائج کو تبدیل کیا گیا، بدترین دھاندلی کے ذریعے جمہوریت
پسندوں کو شکست دینے کی کوشش کی گئی مگر جمہوریت پسند اسمبلی میں ہو یا باہر جمہوریت کی بقا کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ مدرسہ مطلع العلوم میں آنے والے مختلف وفود اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہل ترین لوگ اہل لوگوں کی خرید و فروخت میں مصروف ہیں۔ ضمیر کے سوداگر نے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔